مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان اور غزہ میں عوامی املاک اور رہائشی علاقوں پر حملے مسلسل جاری ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لبنان میں طبی خدمات انجام دینے والے ایرانی ڈاکٹر علی حیدری صہیونی حکومت کے ڈرون حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
ڈاکٹر حیدری دفاع مقدس اور داعش کے خلاف جنگ میں بھی شرکت کا اعزاز رکھتے تھے۔
شہید حیدری کے لواحقین کے مطابق ان کا جسد خاکی جمعرات کو لبنان سے ایران منتقل کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ